رشتہ دار خاتون سے زیادتی، گرفتا ملزم کو کتنی سزا اور جرمانہ ہو گا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں شمالی سرحدی سیکیورٹی فورسزنے ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف تین سال قبل اپنی ایک رشتہ دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کی گئی تھی۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کے بارے میں شکایت کی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد اس پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی اس وقت مملکت سے باہر ہے اور یہ واقعہ 3 سال قبل پیش آیا تھا۔ مجاز حکام کو اس وقت اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔پولیس نے کہا کہ اسے اس کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔
شرطة #الحدود_الشمالية تقبض على مواطن تحرش بفتاة من أقاربه بعد تداول مقطع فيديو في مواقع التواصل الاجتماعي.. إجراءات الاستدلال كشفت عن أن الفتاة خارج #السعودية حالياً وأن الحادثة حصلت قبل 3 أعوام. pic.twitter.com/AuTu0XgCrw
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) March 28, 2022
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ہراسانی کے خلاف نظام ہراساں کرنے کے جرم کی کوشش کرنے والے کو سزا دیتا ہے۔سعودی عرب کے انسداد ہراسانی قانون میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے اسے دو سال سے زیادہ کی قید اور 100,000 ریال سے زیادہ جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مینیجر کی باحجاب خاتون سے بدمعاشی،بحرین میں ہوٹل سیل