رشتہ دار خاتون سے زیادتی، گرفتا ملزم کو کتنی سزا اور جرمانہ ہو گا ؟

Mar 29, 2022 | 19:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں شمالی سرحدی سیکیورٹی فورسزنے ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف تین سال قبل اپنی ایک رشتہ دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کی گئی تھی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کے بارے میں شکایت کی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد اس پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی اس وقت مملکت سے باہر ہے اور یہ واقعہ 3 سال قبل پیش آیا تھا۔ مجاز حکام کو اس وقت اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔پولیس نے کہا کہ اسے اس کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔

یہاں یہ امر  قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ہراسانی کے خلاف نظام ہراساں کرنے کے جرم کی کوشش کرنے والے کو سزا دیتا ہے۔سعودی عرب کے انسداد ہراسانی قانون میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے اسے دو سال سے زیادہ کی قید اور 100,000 ریال سے زیادہ جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مینیجر  کی  باحجاب خاتون سے بدمعاشی،بحرین میں ہوٹل سیل

مزیدخبریں