تحریک انصاف کا کوئی رکن عدم اعتماد والے دن اسمبلی نہ آئے۔ورنہ...وزیر اعظم نے بڑی دھمکی دیدی

Mar 29, 2022 | 19:56:PM
تحریک انصاف۔رکن ۔عدم اعتماد۔اسمبلی ۔وزیر اعظم ۔ دھمکی ۔خط
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتاد جمع ہو چکی ہے ۔جس پر 31مارچ سے بحث شروع ہو گی اور امکان ہے کہ 3یا4اپریل کو ووٹنگ کا امکا ن ہے۔
 تحریک کی کامیابی کیلئے 172ارکان کی حمایت ضروری ہے۔اور 172ارکان کو ایوان میںپیش کرنااپوزیشن کی زمہ داری ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اہم قدم اٹھایا ہے۔عمران خان نے نے تحریک انصاف کے تمام ارکان کو ووٹنگ والے دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کا حکم دیدیا ہے۔تمام ارکان کو لکھے گئے خط میںانہوں نے ہدات کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی بھی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔خط میں کہا گیا کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو انفرادی طور پر خط ارسال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پرویز الٰہی نے دیر کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارا ہوگا۔زرداری