کس اداکار کو  سکول میں شیطانی مسکراہٹ والا بچہ کہا جاتا تھا؟

Mar 29, 2022 | 22:22:PM

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سکول میں بہت شرارتی تھا، ٹیچر مجھے شیطانی مسکراہٹ والا بچہ کہتی تھیں ،کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے بتایا کہ میں سکول میں بہت شرارتی تھااور کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔اداکار نے کہا کہ شرارت کرنے پر اگر میں ٹیچر کے سامنے مسکرا دیتا تو مجھے معافی مل جاتی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار میں نے سکول لیب میں کچھ چیزیں پھاڑ دیں تو ٹیچر نے مجھے پکڑ لیا اور ڈانٹ سے بچنے کے لئے میں نے رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بولا گھر میں ماں باپ بھی بری طرح پیش آتے ہیں اور آپ یہاں میرے ساتھ اس طرح کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے رونے کی اداکاری کے دوران سچ میں آنسو بھی آجاتے تھے جس کا مجھے ہمیشہ فائدہ ہوا، اس طرح میں ٹیچرز کی ڈانٹ سے بچ جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سینے میں بہت سے راز دفن۔۔ کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہو ۔عثمان بزدار

مزیدخبریں