اقوام متحدہ امن مشن کانگو ،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسر و جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر معمور 8 اہلکار شہید.
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن پر تھا، حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر معمور 8 اہلکار شہید، پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں.آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان ،ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی ،فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدار سمیع اللہ خان شامل ہیں، جبکہ حادثے میں کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کرداراداکیاہے،پاکستان یو این امن مشنزمیں فروغ امن میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکررہاہے اورہمارےامن دستوں نےہمیشہ چیلنجنگ کاٹاسک انجام دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے تحریک عدم اعتماد۔پھر بزدار کا استعفا منظور۔وزیر اعظم نے حکمت عملی بتا دی