عمران خان کل تک تو تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔اب حواس قائم رکھو۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگا ﺅ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے، آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو، پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو، ملک کی سلامتی سے مت کھیلو۔
سابق جعلی وزیراعظم۔آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
انہوں نے عمران خان سے استفسار کیا کہ سابق جعلی وزیراعظم صاحب آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟آپ تو مغرب کے چہیتے تھے ناں؟۔انہوں نے کہا کہ آپ تو کبھی سعودی عرب اور ایران میں تو کبھی روس اور یوکرین میں ثالتی کرانے کی بات کرتے تھے، یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اقتدار جاتا دیکھ کر عمران خان پاکستان کی قومی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاﺅ۔ا±ن کا کہنا تھا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرے کی طرح ہے، خود کو بھی اور پاکستان کو بھی زخمی کر رہے ہو۔
تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
یہ بھی پڑھیں۔پہلے تحریک عدم اعتماد۔پھر بزدار کا استعفا منظور۔وزیر اعظم نے حکمت عملی بتا دی