روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی: ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ روس سے تیل درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، ایس پی وی کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں، گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے، کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے۔