(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے ایک مرتبہ امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس عابد حسین چٹھہ بھی تین رکنی ببچ میں شامل تھے۔
شہباز گل اپنے وکیل حفیظ الرحمان ایڈوکیٹ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے ایک مرتبہ امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے ڈاکٹر شہباز گل نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے 11 فروری 2023 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔