لزبن: اسماعیلی کمیونٹی سنٹر پر حملہ، 2 خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو خواتین کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں خواتین ہیں اوران کی شناخت آغا خان فاؤنڈیشن کی 49 سالہ مینیجر اور ایک 24 سالہ رضاکار لڑکی کے طور پر کی گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لواحقین اور اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کیوں کیا گیا۔
Two women were killed and one person wounded in a knife attack believed to have been carried out by an Afghan refugee at the Ismaili Centre in Lisbon, officials said https://t.co/kw0L29pIwH pic.twitter.com/iwZV1u0x63
— Reuters (@Reuters) March 28, 2023
پرتگالی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیلی مرکز کے سربراہ ناظم احمد نے کہا کہ حملہ آور افغان باشندہ ہے اور اس کی تین بیٹیاں اسی مرکز میں پرتگالی زبان سیکھ رہی ہیں۔
افغان کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدرعمید طائری نے بین الاقوامی میـڈیا کو بتایا کہ افغان حملہ آور ایک سال قبل پرتگال آیا تھا، ایک سال قبل یونان میں اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔
اس واقعے کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے پس پردہ مقصد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔