(ویب ڈیسک)رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمت کا مہینہ ہے،روزہ داروں کو کون کون سی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے؟ مریضوں کیلئے بھی مختلف ہدایات ہیں،کیا گردے کے مریض کے لیے، گردے واش کرانے ( ڈائیلاسز) سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
ڈائیلاسز میں مصنوعی گردے کی مشین سے انسانی جسم کا خون صاف کیا جاتا ہے، اس دوران مریض کے جسم کی رگ میں دو نالیاں لگائی جاتی ہیں، ایک سے خون نکل کر مشین میں جاتا ہے اور دوسری سے صاف ہوکر مریض کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ، اس لیے کہ اس میں خون کا نکلنا اور داخل ہونا رگوں کے ذریعے ہوتا ہے، معتاد منفذ (قدرتی راستوں) کے ذریعے نہیں ہوتا، اور رگوں کے ذریعے کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (فتاویٰ شامی 2/ 395)