خاتون جج دھمکی کیس :عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Mar 29, 2023 | 12:43:PM
خاتون جج دھمکی کیس :عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک بار پھر ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔

عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی گئی،عمران خان کو 18 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکلا نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا کی اورکہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں،جان کوخطرہ ہے، ان سے سکیورٹی واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔

ضرور پڑھیں :پی پی، ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اس پرجج نےکہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سےابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے جج سے مکالمہ کیا کہ میں ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ جارہا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

واضح رہےکہ عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں دو مختلف عدالتوں نے طلب کر رکھا ہے،خاتون جج کو دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کوطلب کررکھا ہے جب کہ لانگ مارچ توڑپھوڑکیس میں عمران خان کوسول جج مبشرحسن چشتی نے طلب کررکھاہے۔