شوکت ترین کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ، ایف آئی اے کو پیشرفت سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) سابق وزیر خزانہ شوکر ترین کیخلاف سائبر کرائم میں درج مقدمے کے حوالے سے اہم اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کو اس مقدمے میں مزید پیشرفت سے روک دیا گیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد شوکت ترین کا مزید کوئی بیان سامنے نہیں آیا اگر شوکت ترین پہلے کی طرح بیان بازی جاری رکھیں گے تو مقدمے میں پیشرفت کی جائے گی۔
ذرائع سے مزید پتہ چلا ہے کہ ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر قانونی نقاط کیلئے مقدمہ کورٹ میں پیش بھی نہیں کیا گیا جبکہ کورٹ میں مقدمے کی پیشرفت یا ملزم کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: شوکت ترین پر غداری کا مقدمہ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
ایف آئی اے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر شوکت ترین مزید بیان بازی کریں گے تو انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ شوکت ترین پر خبیرپختونخواء اور پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ کو کال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے دونوں صوبائی وزراء کو آئی ایم ایف ڈیل سبوتاژ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔