’عمران خان کو قتل کروانے کا کبھی سوچا تک نہیں‘رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

سیاست دان جب بات کرتا ہے تو اس کا مطلب سیاسی ہوتا ہے،اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوتا کہ قتل و غارت کر دیں گے: 24 نیوز سے خصوصی گفتگو

Mar 29, 2023 | 14:04:PM
’عمران خان کو قتل کروانے کا کبھی سوچا تک نہیں‘رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میرا بیان سیاسی تھا، جسے عمران خان نے غلط رنگ دیا،عمران خان کو رانا ثنااللہ کے بیان سے شدید خطرہ، رانا ثنااللہ نے وضاحت کر دی۔انہوں نے کہا کہ روز ہم پر یہ الزام لگاتا ہے ہم نے عمران خان کو قتل کروانے کا کبھی سوچا تک نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپنے خلاف کیس میں پیش ہوا ،عدالت کا احترام کرتا ہوں اگر میں بھی چاہتا تو جتھا لے کر عدالت جاسکتا تھا ،سیاست دان جب بات کرتا ہے تو اس کا مطلب سیاسی ہوتا ہے،ہم جب کہتے ہیں کہ اپنے مخالف کا صفایا کر دیں گے اس کا مطلب الیکشن میں فارغ کرنے کا ہوتا ہے،اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوتا کہ قتل و غارت کر دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کے وجود کو ووٹ کی طاقت سے پاکستان کی سیاست سے ختم کیا جائے،یہ غلط فہمی عمران خان کی خود سے پیدا کردہ ہے کیونکہ وہ روز ہمارے خلاف اپنے قتل کی ایف آئی آر کرواتا ہے،جس قتل سے پہلے ایف آئی آر درج ہو جائے اس کو کرنے کیلئے بہت سے دوسرے لوگ تیار ہو جاتے ہیں،جب وہ ایف آئی آرز کروائے گا تو اس آڑ میں کوئی اور فائدہ نہ اٹھا جائے اس عمل سے اسے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ بکرے کی ماں کب تک خیر بنائے گی عمران خان کو ایک دن گرفتار ہونا ہے۔

ضرور پڑھیں :ملک آئینی بحران کی طرف بلکل بھی نہیں جا رہا: خواجہ آصف
وزیر داخلہ نے عمران خان سے مذاکرات نہ ہونے کی وجوہات بھی بتا دیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان میں سیاسی رواداری ہے نہ ہی مخالف کا کوئی احترام ،وہ مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتا
عمران ماؤں اور بچوں کو بولتا ہے کہ مخالفین کو دیکھو تو انہیں گالیاں دو،پارلیمنٹ میں بل اور قرارداد آنے کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب میں الیکشن کروانے کے احکامات آئیں گے تو یہ بدقسمتی ہو گی،سپریم کورٹ کا الیکشن کروانے کا فیصلہ آیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے،اگر ایک ساتھ الیکشن نہیں ہوتے تو یہ پھر ملک میں انارکی اور افراتفری ہو گی جو عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےبدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پر عمل کرنا سب کا فرض ہے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے رانا ثنااللہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پارلیمان اتنا کمزور ہے کہ سیاستدانوں کو عدالت آنا پڑتا ہے؟ 


اس کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  پارلیمان میں فیصلے ہو رہے ہیں، کل ہوئے ہیں ناں۔ پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پرعمل کرنا سب کا فرض ہے۔