(منظور حسین) مردان پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر شیر بہادر اور سابق صوبائی وزیر عاطف کے سیکرٹری اسماعیل سمیت 20 پی ٹی آئی کے حامیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں شامل ارکان نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر روڈ کو بلاک کیا تھا اور پاکستان اور اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے: شوکت ترین کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ، ایف آئی اے کو پیشرفت سے روک دیا گیا
پولیس کے مطابق 14 مارچ کو ملزمان نے باچا خان چوک کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا تھا۔
ملزمان کیخلاف مقدمے میں دفعات 120، 341، 505 بی، 18 ایم پی او، 147، 148، 149 شامل کی گئی ہیں۔