مفت آٹا تقسیم کے دوران بد نظمی پر علی ظفر کا بڑا بیان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والے اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوان
ہونے والی بد نظمی پر ردِ عمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق اداکار و میمکری مین شفاعت علی نے ٹویٹ کیا کہ ’جب بجلی کا بل غریب کے گھر ایڈریس پر ہر مہینے پہنچ جاتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟۔
جب بجلی کا بل غریب کے گھر ایڈریس پر ہر مہینے پہنچ جاتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا۔ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) March 27, 2023
شفاعت کی جانب حکومت پر بلاواسطہ تنقید کے بعد پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے بھی ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور دوبارہ سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ریاست کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہر فرد کے وقار کو برقرار رکھے‘‘۔
Point: One of the State's responsibilities is to uphold the dignity of every individual. https://t.co/38U61h7Kbe
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 28, 2023
واضح رہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب سمیت پورے ملک میں ہر روز کہیں نہ کہیں سے کسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں ۔