نواز شریف کو اپنے خلاف فیصلے پر اپیل کا حق مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کا بل منظور ہونے کے بعد نواز شریف کو بھی اپیل کا حق مل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات بل 2023 منظور کر لیا گیا ہے ،جس کے بعد از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نواز شریف کو بھی مل گیا۔
حالیہ قانون سازی کے بعد یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریقین بھی ایک ماہ میں اپیل کرسکیں گے، بل کے متن کے مطابق از خود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہوگا۔
بل کے متن میں کہا گیا کہ ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کرسکیں گے، 184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کے لیے ایک ماہ کا وقت ملے گا، منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویژن کے تحت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نواز شریف کو بھی مل گیا، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریقین بھی ایک ماہ میں اپیل کرسکیں گے ۔
واضح رہے کہ بل کے تحت چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا اختیارت لے کر کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ، اب سپریم کورٹ کے 2سینئر ججز ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کریں گے ، جبکہ بینچز بنانے کا فیصلہ اور کیسز بھی کمیٹی ہی تفویض کرتی ہے ۔