راکھی ساونت نے طلاق کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل دورانی خان سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت آج کل روزے رکھ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں جبکہ افطاری اور نماز کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ" وہ اپنے شوہر عادل خان سے طلاق لینے والی ہیں۔راکھی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "اُن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں, اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے متعدد نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی"۔
View this post on Instagram
یادر ہے کہ راکھی ساونت نے اپنے قریبی دوست عادل خان سے گزشتہ سال مئی میں کی تھی جس سے پہلےراکھی نے اسلام قبول کیا تھا، اس خفیہ شادی کے منظرعام پر آنے کے بعد اداکارہ نے اپنی شادی اور اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی ،لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک نہ چل سکا اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی جبکہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل دورانی خان پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کررکھا ہے جس کے باعث عادل خان ممبئی کی جیل میں قید ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عادل کو رہائی مل جائے ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ راکھی نے ایک پوسٹ شیئرکی تھی جس میں اداکارہ مولا ناطارق جمیل کا بیان سن رہی تھی، جس میں مولا نا طارق جمیل اللّٰہ تعالیٰ کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کو کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ "دیکھ مجھے سب نے چھوڑ دیا ہے،تیرے پاس آنے کا وقت ہے میں نے تیرے بندوں سے سناہے ،کہ تو بڑا غفور الرحیم۔"
View this post on Instagram