وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ٹراما سنٹر اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
محسن رضا نقوی نے مریضوں اور تیمار داروں سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی پوچھا جبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.