پاکستانی نژاد’حمزہ یوسف ‘نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر(وزیر اعلیٰ ) کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسے قبل فیملی کے ہمراہ سرکاری گھر میں منتقل ہو گئے تھے جس کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کی تھیں اور اب انہوں باقائدہ سکاٹ لینڈ کے سربراہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
واضح رہے کہ حمزہ یوسف مغربی یورپ کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں، 37 سالہ حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ ہیں، حمزہ یوسف کےفرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے مبارکباد دی ہے، واضح رہے کہ رشی سونک کے آباواجداد کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے جبکہ ان کا تعلق ایک ہندو گھرانے سے ہے ۔
حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم سے کال پر گفتگو تعمیری تھی ،سکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے، رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔