اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Mar 29, 2023 | 21:36:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ سمیات کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔
ادھر خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ۔
دوسری جانب پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ ساہیوال، رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر، میانوالی، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ، ژوب، قلات، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی، نصیر آباد، دالبندین، بارکھان اور نوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرآلود رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بعض مقامات پرژالہ باری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں حیران کن کمی کا امکان

مزیدخبریں