نگران وزیراطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کے درمیان کرسی پر بیٹھنے کے تنازعہ پر تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،دونوں کے درمیان تنازعہ کرسی پر بیٹھنے پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات میاں فیروز شاہ کی سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے پر تلخ کلامی ہوئی ، گزشتہ روز نگران وزیراطلاعات میاں فیروز شاہ کاکاخیل سیکرٹری اطلاعات کے دفتر پہنچے تو سیکرٹری اجلاس میں موجود تھے،
نگران وزیر اطلاعات نے جب سیکرٹری اطلاعات کی کرسی پر بیٹھنے کی خواہش ظاہر کی تو سیکرٹری نے وزیر کو اپنی کرسی دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صوفہ پر بیٹھ جائیں جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ انکار کے بعد نگران وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس بلانے کی دھمکی بھی دی،واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ کے مشیر سید ہارون شاہ بھی موجود تھے، نگران وزیر اطلاعات سیکرٹری کے دفتر سے نکل کر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کے دفتر چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق جہاں ایڈیشنل سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کی کوشس کی توایڈیشنل سیکرٹری نے بھی اپنی کرسی دینے سے معذرت کی،واقعہ کے بعد محکمہ اطلاعات کے افسران اور عملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا اورواقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عوام کو پتہ نہیں ہوناچاہئے کہ ان کے نمائندے کے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟ جسٹس محسن اختر کیانی