34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قبض کا خودساختہ علاج چینی شہری کو مہنگا پڑگیا، ویتنام سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ شخص کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے زندہ مچھلیاں نکال لیں۔
تفصیلات کے مطابق ویتنام میں ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایک نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب اس کے پیٹ سے 30 سینٹی میٹر لمبی بام مچھلی برآمد ہوئی جو کہ آنتوں کو شدید نقصان پہنچا چکی تھی۔
34 سالہ ویتنامی شہری کو صوبے کوانگ نین کے ہائی ہا ڈسٹرکٹ میڈیکل سینٹر میں پیٹ کے شدید درد کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے
ایکسرے نے آنتوں میں سوراخ اور پیٹ کی سوزش کا بھی انکشاف کیا۔ ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔ ہ مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ حصہ آنت کو مزید نقصان نہ کرے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کی کامیاب سرجری کی گئی اور مریض کے ہوش میں آنے کے بعد اس سے زندہ ایل مچھلی کے پیٹ میں جانے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر وہ کوئی جواب نہ دے سکا۔