سیف الملوک کھوکھر سمیت26ارکان اسمبلی کے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت26ارکان اسمبلی کے کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کر دیئے گئے جبکہ رانا مشہود احمد خان نےبھی منتخب ایم پی اے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا۔
ملک توقیر عباس نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی چیلنج کی،ملک توقیر عباس نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی،رانا مشہوداحمد نےپی پی 172کے ایم پی اے مصباح واجدکی کامیابی چیلنج کردی۔
رانا مشہوداحمدخان نے مصباح واجد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی،پی پی133قصورسےایم پی اے عظیم الدین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا۔
این اے 98 فیصل آباد سےچودھری محمدشہباز بابر ،پی پی 95چنیوٹ سےایم پی اےمحمدالیاس،پی پی145لاہورسےسمیع اللہ ،این اے94چنیوٹ سےایم این اے قیصراحمدشیخ کی کامیابی کانوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔
این اے80گوجرانولہ سےایم این اے شاہدعثمان ،پی پی38 حافظ آبادسےایم پی اےظہیر الدین بابر،پی پی10راولپنڈی سے ایم پی اے نعیم اعجاز،این اے55راولپنڈی سے ایم این اے ابرار احمد،این اے72 سیالکوٹ سےعلی زاہدکی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڈ سمیت 26 ارکان اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج ہوچکے ہیں،گریڈ 21کےآفیسررجسٹرارٹربیونل عرفان احمد نیازی نے درخواستیں وصول کیں،جسٹس سلطان تنویراحمدپرمشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل درخواست پر سماعت کرے گا۔