سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر 4 اپریل کو فرد جرم لگے گی

Mar 29, 2024 | 10:07:AM

(جمال الدین جمالی) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سمیت دیگرملزمان کو 4اپریل کوفرد جرم کیلئےطلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا۔
سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں،17مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے،جس  کے باعث پرویز الہٰی کی پسلی فریکچر ہوئی، میڈیکل افسر نے پرویز الہٰی کو 2ہفتے آرام کامشورہ دیاہے۔

تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کو پیش نہ کیاگیا جس کے باعث عدالت فردجرم عائد نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: قبضہ مافیا کا حاملہ خاتون پر تشدد،ویڈیو وائرل

مزیدخبریں