حکومت کا معیشت بحالی کیلئے سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور ) حکومت پاکستان نےملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے وافر مقدار میں آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء برآمد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیاہے جس سے 17 تا 24 مارچ کے دوران ملک بھر سے 18.14 میٹرک ٹن کھاد، 26.08 میٹرک ٹن چینی، 288 سگریٹ کے سٹاکس، 962 کپڑے کے تھان اور 0.696 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔
متعلقہ اداروں نے کراچی سے 100، پشاور سے 65 اور کوئٹہ سے 123 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے جبکہ پشاور سے 0.45 میٹرک ٹن کوئٹہ سے 25.63 میٹرک ٹن چینی برآمد کی ۔
علاوہ ازیں ملتان سے 0.008، کراچی سے 0.604، پشاور سے 0.015 اور کوئٹہ سے 0.069 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیاہے۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 33956 میٹرک ٹن چینی، 226432 سگریٹ کے سٹاکس، 244578 کپڑے کے تھان اور 4.094 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی بی 50 قلعہ عبداللہ ؛ الیکشن کمیشن کا حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان