(مبشر حسن نقوی ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 477 ج ب میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں بہن کے قتل کا معاملہ، مقتولہ ماریہ کی بڑی بہن کوثر نے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
مقتولہ ماریہ بی بی کی بڑی بہن کوثر کا بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بھائی نے رات 1 بجے ماریہ کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع دی۔ گھر پہنچی تو ماریہ زندہ نہیں تھی۔
ماریہ کے گلے کو دبایا گیا تھا۔ ماریہ پر بُری طرح تشدد کیا گیا تھا، ماریہ کے ناک سے خون بہ رہا تھا۔ مقتولہ کی بہن کوثر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں انصاف دیا جائے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی:علیمہ خان
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ قاتل بھائی اور باپ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، مرکزی ملزم فیصل اور باپ عبد الستار کا بیان سامنے آگیا۔ باپ نے قتل سے انکار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ساتھ ہی مرکزی ملزم فیصل کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی شہباز کو گرفتار کیا جائے۔ وہ بہن کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے۔
اُس کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔