(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ پنجاب نےمحکمہ سکولزایجوکیشن کو 30ارب روپے جاری کردیئے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سےمحکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو بجٹ جاری کیا گیا ،بجٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو دیئےجائیں گےجس سےاساتذہ کی تنخواہیں ودیگرآپریشنل اخراجات پورےکئےجائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھی 8 ارب روپے جاری کردیئے،بجٹ ڈاکٹروں ،سٹاف کی تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات پر خرچ ہونگے۔
واضح رہے کہ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام شامل ہونےجارہے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ