دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں،امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے:محسن نقوی
وزیرداخلہ کی پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد، یادگار شہداء پر حاضری، ایصال ثواب کیلئے دعا کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمد، کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسروں سے تعارف کرایا گیا، محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی، محسن نقوی نے یادگار شہداء پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے،ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا،دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے،اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دیر مت کریں،ٹینکیاں فل کروالیں، یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کتنے کا ملے گا؟
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آوں گا،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔
محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا،کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا۔
شانگلہ حملے کے اصل ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: وزیرداخلہ
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا،ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔