پنجاب میں سولرپینل کامفت منصوبہ مگرکڑی شرائط سامنے آ گئیں

Mar 29, 2024 | 15:28:PM

(علی رامے)پنجاب میں سولرپینل کامفت منصوبہ مگرکڑی شرائط سامنے آ گئیں،سولرپینل منصوبےپرعام صارفین سےبھی رقم وصول ہوگی،روشن گھرانہ پروگرام پر محکمہ توانائی کی سفارشات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق 50ہزارپروٹیکٹڈصارفین کوسولرپینل25فیصدادائیگی کےبعدملےگا،محکمہ توانائی کی روشن گھرانہ پروگرام پر تجاویز حکومت کو پیش کی گئیں،صارفین سولر پینل کی کل مالیت کا 25فیصد ادا کریں گے ،25فیصدحکومت اور50فیصدکمرشل فنانسنگ ہوگی۔

ذرائع محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت نےسولر پینل قرعہ اندازی پر دینے کا فیصلہ کیا تھا،سفارشات پر ابھی بحث جاری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو مزید تجاویز بارے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دیر مت کریں،ٹینکیاں فل کروالیں،  یکم اپریل سے پٹرول اور  ڈیزل کتنے کا ملے گا؟ 

مزیدخبریں