(وقاص عظیم) مسلسل تیسرے مالی سال بھی ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر ہے،امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2021 سے 2023 کے 3 سال میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، ،گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سےدرآمدات 2 ارب17 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال2020 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالرز تھیں، مالی سال2019 میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ24لاکھ ڈالرز، مالی سال2018 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات2کروڑ29 لاکھ ڈالرز رہی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سولرپینل کامفت منصوبہ مگرکڑی شرائط سامنے آ گئیں
مالی سال2021 میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات51کروڑ36لاکھ ڈالرز، مالی سال 2022 میں ایران سے درآمدات کا حجم77 کروڑ38لاکھ ڈالرز، مالی سال2023 میں ایران سے درآمدات بڑھ کر88کروڑڈالرزپرپہنچ گئیں۔