روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mar 29, 2024 | 16:47:PM

(اشرف خان) ڈالر کے وار تھمنے لگے، روپے کا زور چلنے لگا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 278 روپے سے نیچے آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے نیچے آ گیا، انٹربینک میں ڈالر 278.03 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہونے کی وجہ سے روپے پر پریشر کم ہوا ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.10 ارب ڈالر ملیں گے۔

مزیدخبریں