پاک چین تعاون سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارتخانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاک چین تعاون سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پنہچائیں گے۔
شانگلہ کے علاقے بسام میں ہونے والے دہشتگردی حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر چینی سفارتخانے نے بیانیہ جاری کر دیا، چینی سفارت خانے کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کیساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے چیئرمین نادرا کیلئے اہم نام کی منظوری دیدی