عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی

Mar 29, 2024 | 20:40:PM
عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی
کیپشن: عامر ڈوگر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو  عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی۔

اسلام آباد  میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت  دیدی،عدالت نے ریمارکس دیئے عامر ڈوگر 3  اپریل سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں ، عدالت نے عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے گئے۔عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر کا خط اہم مندرجات سامنے آ گئے