سوشل میڈیا پر تنقید، پی پی93 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کا ٹکٹ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 بھکر کے نامزد امیدوار محمد افضل خان سے ٹکٹ واپس لے لیا۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد محمدافضل خان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا، بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرارپر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مجموعی رائے ان کے خلاف ہے تو پارٹی کو اس معاملے پر مکمل اختیار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا مشہور کو اہم عہدہ مل گیا
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ سب ورکرز اور سوشل میڈیا صارفین کو مبارک ہو ان کے بھرپور اسرار پر افضل ڈھانڈلہ کی ٹکٹ منسوخ ہو گئی، اور اس معاملے میں پہلے سے ہی خان صاحب کی کوئی ڈائریکشن نہیں تھی کسی اور کا نام دیا گیا تھا، چیئرمین گوہر خان نے ایک پرانی میٹنگ میں بانی چیئرمین عمران خان سے سرسری بات کی تو انہوں نے منظوری دی تھی، اگر اسی دن تمام تر تفصیلات بتائی جاتیں تو ان کو ٹکٹ جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا۔