(24 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق فہد نامی ملزم نے انٹرویو کے بہانے بلایا اور زیادتی کی، مجھے دھمکیاں دی گئیں، فہد کہتا تھا کہ اس کا والد پولیس کا اعلی افسر ہے، خاتون نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ فہد کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو میں خودکشی کرلوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید پیکیج کی منظوری
تفتیشی پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر ہے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد سیل کردیے گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیاتھا، مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی دفعات لگائی گئیں ہیں۔