امریکا سے پاکستان واپسی پر سابق قومی کرکٹر کا قیمتی سامان چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا سے پاکستان واپسی پر سابق قومی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلکٹر محمد حفیظ کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔
دنیا کرکٹ میں پروفیسر کہلانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلکٹر محمد حفیظ کی امریکا سے وطن واپسی پر دورانِ سفر قیمتی سامان چوری ہو گیا۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا کہ امریکا سے واپسی لاہور پہنچنے پر جب اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا، میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے، میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کراودی لیکن اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔