پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

Mar 29, 2025 | 08:52:AM
 پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پہلے ون ڈے میں  نیوزی لینڈ   نے پاکستان کو 73 رنز سے  شکست دیدی ، 345 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز ہی بنا سکی ۔ 

  نیوزی لینڈ کےخلاف  پہلے ون ڈے میں 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  پاکستان کی پہلی وکٹ 83 رنز   پر  گری، عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، عبد اللہ شفیق 36 رنز بنا کر بریسویل کا شکار بنے، محمد رضوان30 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بابر اعظم 78 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو ئے ، طیب طاہر ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، عرفان خان  صفر  پر پویلین لوٹے، نسیم شاہ نے  بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے ، حارث رئف ایک رنز بنا سکے،سلمان آغا  نے 58 رنز کی اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن سمتھ نے 4، جیکب ٹفی نے 2 وکٹیں حاصل  کیں

تین میچوں کی سیریز کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے شروع میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

میزبان ٹیم کے ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تین وکٹوں کے نقصان کے بعد مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔

مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے محمدعباس نے 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے 3 ، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق ، عثمان خان ، بابراعظم ، محمد رضوان ،سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔