(24 نیوز)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر خوش ہیں۔
اظہر عباس بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے نیپیئر میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں آج فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔
اظہر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کے کامیاب کرکٹر بنیں گے۔
واضح رہے کہ محمد عباس نے اپنے ون ڈے کے ڈیبیو میچ میں پاکستان کے خلاف برق رفتار 52 رنز صرف 26 بالز پر سکور کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری,ارسلان عباس نے کیوی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کر دکھائی