عمر گل بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

Mar 29, 2025 | 10:16:AM
عمر گل بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق پاکستانی فاسٹ باؤلرعمرگل بنگلا دیش کرکٹ ٹم کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بائولنگ کوچ کی تلاش ہے، پاکستان کے سابق فاسٹ بائولرعمرگل ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے مضبوط امیدوارہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولرشان ٹیٹ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پہلا ون ڈے: پاکستانی باؤلرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی موجودہ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ نئے بائولنگ کوچ کی تقرری کرنا چاہتا ہے، کوچ آندرے ایڈمز کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بائولرکا فروری 2026 تک معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ عمرگل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اورافغانستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں، شان ٹیٹ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بائولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔