کراچی کورنگی آئل ریفائنری کے قریب آگ نہ بجھائی جاسکی ،ریسکیو حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

Mar 29, 2025 | 10:55:AM

( انوشہ جعفری)کراچی کورنگی آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ14 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی ،ریسکیو حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، عارضی طور پر آگ بجھانے کا عمل روک دیا گیا،

 ریسکیو حکام کے مطابق مختلف اقسام کی گیسسز کے باعث آگ بے قابو، شبہ ہے کہ آگ قدرتی ذخائر میں لگی،  متعدد بار آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی  سکی ،پٹرولیم اور گیس ماہرین سے مدد طلب کر لی گئی۔

 فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق لیکیج کے باعث آگ قابو نہیں ہورہی ، لیکیج والی جگہ کو بندکئے بغیر آگ پر قابو پانا مشکل ہے، ، دوسری جانب ایس ایس جی سی حکام نے دعویٰ کیا کہ جائے وقوعہ پر گیس کی کوئی تنصیبات نہیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ آئل ریفائنری سے دور لگی ہے جبکہ سوئی سدرن کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:بلوچستان:رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ بند

فائر آفیسر محمد ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے نے کیلئے شہر بھر سے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں، پانی کی پائپ لائن کی بورنگ کے دوران گیس لائن کو نقصان پہنچا، آگ پراسرار ہے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کونسی لائن متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آگ پر پانی پھینکا جا رہا ہے وہ دوبارہ اڑ کر واپس آ رہا ہے، ایس ایس جی سی کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے ، کسی ڈمپر یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مٹی پھینکنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف فائر آفیسر سے رابطہ کر کے ہدایت کی ہے کہ آگ پر فوری قابو پایا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں