فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ مل گیا

Mar 29, 2025 | 11:56:AM
فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

فیروز خان کو یہ ایوارڈ بیرونس پاؤلا الدین، ایم پی روپ حق، لارڈ کلدیپ سنگھ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سمیت کاروباری شخصیت منصور شفیق نے پیش کیا، تقریب میں فیروز اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ شریک ہوئے۔

فیروزخان نے ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنون، ثقافت اور تنوع جیسی اہم چیز پر کام کرنے کے لیے پہچانا جانا میرے لیے بہت خاص ہے، یہ اعزاز قابل احترام پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں حاصل کرنا واقعی عاجزی کی بات ہے جو فنون لطیفہ اور ثقافت کی بہت اچھی سمجھ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کاسٹنگ کاؤچ کی شکار اداکارہ شروتی نارائنن کا مؤقف سامنے آگیا

معروف اداکار نے ایوارڈ ملنے کی خوشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیاہے۔

اس سے قبل برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔