گوادر میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

Mar 29, 2025 | 12:06:PM
گوادر میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،دو زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے گوادر میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،گوادر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ 

گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی،ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔