شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی،غناعلی نے وضاحت دیدی

Mar 29, 2025 | 12:52:PM
شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی،غناعلی نے وضاحت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ غنا علی نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

غنا علی کے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں 28 مارچ کو اس وقت پھیلیں جب ان کی انسٹاگرام اسٹوری میں انڈسٹری کو الوداع کہنے کی اسٹوری شیئر کی گئی۔

 اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

غنا علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی تو انہوں نے ایک اور وضاحتی اسٹوری شیئر کردی اور بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں۔

اداکارہ نے وضاحتی اسٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی،اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں۔

غناعلی نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ابھی وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں لیکن مستقبل میں اپنے اہل خانہ کو سنبھالنے اور وقت دینے پر زیادہ توجہ دیں گی۔

غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین سے دور ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں،وہ ٹی وی شوز اور دیگر شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم چند سال سے اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے والد کی سالگرہ پرماضی کی یادیں تازہ کردیں

غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغازکرنے کے بعد ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جبکہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جنوری 2023 میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔