رشمیکا مندنا مہنگی ترین اداکاراؤں میں شامل، ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کاشماراس وقت بھارت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتاہے،وہ ایک فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟ فوربز انڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نہ صرف ٹالی ووڈ بلکہ اب بالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں کیونکہ عیدالفطر پروہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم" سکندر" میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
"فوربس انڈیا" کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ رشمیکا صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین اور مہنگی اداکارہ بھی ہیں۔
فوربس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندنا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رشمیکا کے حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی اور کورگ میں اپنے گھرہیں جن کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے والد کی سالگرہ پرماضی کی یادیں تازہ کردیں
جنوبی بھارتی اداکارہ کو نہ صرف تامل انڈسٹری بلکہ اب بالی ووڈ انڈسٹری کا بھی اولین انتخاب سمجھا جانے لگا ہے اور وہ آنے والے وقتوں میں بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں کوبھرپور ٹکر دے سکتی ہیں۔