رجب بٹ کا چوہدری بصیرت علی چشتی کو وکیل مقرر کرنے کا اعلان 

Mar 29, 2025 | 14:07:PM
رجب بٹ کا چوہدری بصیرت علی چشتی کو وکیل مقرر کرنے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل بھی انہوں نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اور بیت اللّٰہ کے سامنے کھڑے ہوکر احرام میں اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اس بار یوٹیوبر نے ایک نئے ویڈیو پیغام میں باضابطہ معافی نامہ جاری کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں : ترجمان دفتر خارجہ

نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں،میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے سے وائرل ہے، جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے مجھے ان دفعات کا علم نہیں تھا، میں نے ویڈیو میں جس 295 کی بات کی وہ بھارت کے حوالے سے ہے، پاکستان میں موجود دفعات کا مجھے علم نہیں لہٰذا میں رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ چوہدری بصیرت علی چشتی تحریکِ لبیک پاکستان کے سینئر رہنما اور ٹکٹ ہولڈر، جو میرے بڑے بھائی ہیں ان کو اپنا امیر و وکیل مقرر کرتا ہوں، جو میری اس کیس میں رہنمائی کریں گے اور تمام مذہبی علماء، مولانا سعد رضوی، مفتی منیب الرحمٰن سمیت دیگر سے بات کریں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ مجھے اس ناکردہ گناہ پر معاف کردیں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ میں اللّٰہ کے آخری نبیﷺ، اہلِ بیتؓ اور تمام صحابۂ کرامؓ سے دل سے محبت کرتا ہوں۔