(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ ترنم ناز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔
ترنم ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملنے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک درخواست دی ہے،تاہم ابھی تک اس درخواست کا کوئی جواب میں آیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے والد کی سالگرہ پرماضی کی یادیں تازہ کردیں
ترنم ناز نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں،میں نے اپنی ساری عمر گلوکاری کے فن کو دے دی اور ابھی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہوں،میں کچھ باتیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں۔