ٹو ان ون،انوکھی شادی جس نے لوگوں کو حیران کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گمنور گاؤں کے رہائشی سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر بھی دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔اس شادی میں دولہا کے 500 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو تینوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ہانی تین سال سے زیادہ چلتی رہی اور پھر شادی ہوئی، جب سوریا دیو، نہ صرف اپنے گھر والوں کو بلکہ اپنی دو دلہنوں کے والدین کو بھی شادی کے لیے راضی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ گاؤں کے بزرگ پہلے تو ہچکچا رہے تھے، لیکن آخر کار راضی ہوگئے اور انہوں نے ان کی شادی میں مدد کی۔لنگاپور منڈل میں دولہے کے گاؤں گمنور میں ہونے والی شادی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا: قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی