عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا 

Mar 29, 2025 | 17:50:PM
 عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ 

 سابق وزیر اعظم کیلئےعید پر پہننے کے لئے 4جوڑے نئے کپڑے،جوتے اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ 

بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان، بھارت، سعودیہ ، یو اے ای اور خلیجی ممالک میں عید کب ہوگی؟