پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناکردو دہشتگرد مارے ،عظمی بخاری

Mar 29, 2025 | 19:05:PM
پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناکردو دہشتگرد مارے ،عظمی بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ آج دہشت گردوں نے ڈی جی خان میں تونسہ کے علاقے میں حملہ کیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کی ،ٹوٹل دہشت گرد20 سے25 تھے جن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ 

 صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  ڈی جی پی آرلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ عید کی چھٹیاں شروع ہوچکی ہیں لیکن نہ دہشت گرد چھٹی کرتے ہیں نہ حکومت، ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو سیکیورٹی والے چھوٹے چھوٹے ناکوں کے ساتھ گزارہ کررہے تھے،پورا رمضان المبارک پنجاب دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھا،انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی اپنا کام بہترین طریقے سے کررہے ہیں،پولیس جوانوں نے بہادری اور ہمت کے ساتھ اس بہت بڑے حملے کو ناکام کیا ہے۔ 
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف ڈی جی خان میں یہ31 واں حملہ تھا،یہ ٹی ٹی پی کے لوگ ہیں جو حملہ کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب ایک ایک لمحہ اس پورے آپریشن کو مانیٹر کررہی تھی،پولیس والوں کو ساز و سامان مہیا کیا گیا ہے۔ 
عظمی بخاری نے مزید بتایا کہ کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا تھا،ہسپتال میں ڈسپلے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ایم ایس سے رابطہ کرے
حکم جاری کیا گیا ہے کہ تمام ادویات پبلک کے سامنے ڈسپلے کی جائے گی،مریضوں کو پتہ ہوگا کہ کون کون سی دوائی ہسپتال میں موجود ہے،باقاعدہ پوری لسٹ آویزاں کی گئی ہے ،یہ لسٹ بھی آویزاں کی گئی ہے کہ کون کون سا ڈاکٹر موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  ہماری منزل مقصود و منزل مراد کشمیر کی مکمل آزادی ہے :بیرسٹر سلطان