ایف بی آر کی بڑی کامیابی،9 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم

Mar 29, 2025 | 19:28:PM
ایف بی آر کی بڑی کامیابی،9 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےمالی سال 2024.25 کے پہلے 9 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا  دیا۔

ذرائع ایف بی آر  کے مطابق ادارے نے مالی سال 2024.25 کے 9 ماہ میں اب تک کا سب سے زیادہ 8400 ارب روپے جمع کئے ہیں،رواں مالی سال 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پرٹیکس وصولی  میں یہ 26 فیصد اضافہ ہے، رواں مالی سال 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 9167 ارب روپے تھا،26 فیصد اضافے کے باوجود مالی سال 2025 نو ماہ میں ہدف کے مقابلے میں  721 ارب  روپے کا شارٹ فال ہے،مارچ 24 کے مقابلے مارچ 25 میں ٹیکس وصولی میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مارچ 25میں ٹیکس وصولی 1100 ارب روپے رہی،مارچ 25 میں  ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 ارب روپے تھا،جو ہدف سے 120 ارب روپے کم رہا، 
مارچ میں ٹیکس وصولی ماہانہ 29 فیصد جبکہ سالانہ 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی  پڑھیں: فلم’دیوار‘اور’شعلے‘کے 50برس مکمل،حکومت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے،جیا بچن